شمالی وزیرستان:میرعلی میں پاک آرمی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ؛دوجوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پاک آرمی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں دوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےسوموار کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دہشت گردوں نے میرعلی میں فوجی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تھا اور پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو مُنھ توڑ جواب دیا ہے۔

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں سپاہی ظہورخان عمر20 سال اور سپاہی رحیم گل عمر23 سال نے جام شہادت نوش کیا ہے۔اس واقعے کے بعدعلاقے میں سکیورٹی فورسز کی کلیئرنس کی کارروائی جاری ہے۔

دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے اوّل الذکر فوجی جوان کا تعلق صوبہ کے پی کے کے ضلع لوئردیراورمؤخرالذکرکا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں