میانوالی: پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثہ، پائلٹ محفوظ رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان ائیر فورس کا ایک تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب بدھ کے روز گر کر تباہ ہو گیا۔

پاکستان ائیر فورس کے شعبہ تعلقات عامہ "ڈی جی پی آر ائیر فورس" کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا، جس کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے کا پائلٹ پیرا شوٹ کی مدد سے بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا۔

پاکستان ائیر فورس کے مرکزی دفتر 'ائیر ہیڈکوارٹر' نے معاملے کی چھان بین کے لئے تحقیقاتی بورڈ قائم کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں