انقرہ: وزیراعظم کا پاک-ترک بزنس کونسل سے خطاب، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ترک سرمایہ کار اس سے استفادہ کریں، پاکستان حکومت آپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

بدھ کے روز پاکستان ترکی بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے رشتے استوار ہیں اور دونوں ملک دوستی کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کی زبان الگ لیکن ثقافت ایک ہی ہے، پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، ترک عوام نے زلزلے، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں پاکستان کے ساتھ بہت تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو کرونا وائرس کی وبا اور روس یوکرین جنگ کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ رات ترک تاجروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور عوامی روابط بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں