اسلام آباد: بجلی کا شارٹ فال ساڑھے7 ہزار میگا واٹ، 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

بجلی کی پیداوار 19 ہزار جبکہ طلب 26 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان بھر میں گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا ہے، جبکہ بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔

وفاقی وزارت توانائی کے پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی رسد 21 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ شارٹ فال ساڑھے7 ہزار میگا واٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 134 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 415 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں