ریلوے کا خواتین مسافروں کے لئے ’’سفرسہیلی‘‘ موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان ریلوے پولیس نے خواتین مسافروں کی رہنمائی اور حفاظت کے لئے خصوصی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ٹرین میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کے بعد خواتین مسافروں کی رہنمائی اور حفاظت کے لئے ’سفر سہیلی‘ موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔ پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی اور ایمرجنسی نمبر بھی ٹکٹوں پر پرنٹ کیا جائے گا۔

اسٹریٹجک ریفارمز نے خواتین مسافروں کی حفاظت کے لیے ریلوے سکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیاں تجویز ہے۔ ریلوے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے ٹرینوں میں ایمرجنسی بٹن نصب کئے جائیں گے۔ ریلوے اسٹیشنوں کے حساس مقامات پر ویڈیو سرویلنس سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

اسٹریٹجک ریفارمز کے تحت ریلوے اسٹیشنوں پر خواتین کو مدد فراہم کرنے کے لئے پولیس ہیلپ لائن لیڈی ریلوے پولیس اہلکاروں کی ٹیمیں ہروقت موجود رہیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں