پاک ایئر چیف کا دورہ سعودی عرب، سعودی شاہی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی شاہی ایئرفورس کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے دورے پر موجود پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں پاکستان فضائیہ کا وفد بھی شامل تھا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

سعودی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات سے قبل پاکستانی عہدیدار نے صاقر الجزیرہ ایویشن میوزیم اور مختلف سعودی فضائی کمپنیوں کا بھی دورہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں