حکومت پاکستان نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، پہلی فلائٹ 6 جون کو روانہ

106 پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2022 کی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106 فلائٹس کی مدد سے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا جس میں اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔

یہ فلائٹ شیڈول وزارت مذہبی امور کی خصوصی ویب سائٹ http://flight.inquiry.hajjinfo.org/ پر آویزاں کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ عازمین حج کو رجسٹرڈ موبائل نمبرز پر میسج جاری کر دئیے گئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کی پروازوں سے متعلق معلومات کی ویب سائٹ۔
وزارت مذہبی امور کی پروازوں سے متعلق معلومات کی ویب سائٹ۔

وزارت کی جانب سے عازمین حج کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پریشانی سے بچنے کیلئے شیڈول پر سختی سے عمل کریں، عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں، عازمین لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، کلائی پر باندھے جانے والے شناختی بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔

ترجمان نے کرونا قوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پرواز سے 72 گھنٹے پہلے کرونا پی سی آر ٹیسٹ سعودی عرب کی جانب سے منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں