بھارتی عدالت کے متازعہ فیصلے پربلاول بھٹو کا اقوام متحدہ کو خط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حریت رہنما یٰسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کے فیصلے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خط میں یٰسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے خط کے متن میں کہاہے کہ یٰسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ یٰسین ملک کے خلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔ آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کو خط میں مزید کہاہے کہ بھارتی روئیے کو اگر مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یٰسین ملک کو دوران حراست شہید کر دیا جائے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نتونیو گوٹریس جموں و کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ ہندوستان پر زور دے کہ وہ بے بنیاد الزامات پر قید تمام دیگر کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں