جرمن وزیر خارجہ کا پاکستان میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دورہ مختصر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے دورے پر پہنچنے والی جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اپنا کورنا ٹیسٹ مثبت آجانے کے بعد پاکستان کا دورہ مختصر کر دیا ہے۔ این ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد اپنی پاکستان میں بقیہ مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور وہ وطن واپس لوٹ گئی ہیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق انالینا بیئربوک کی ذائقہ چکھنے کی حس بھی متاثر ہوئی ہے جس سے انہیں اپنے کرونا متاثرہ ہونے کا شبہ یقین میں بدل گیا۔ جرمنی کی پہلی خاتون وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اپنے دورہ پاکستان کے بعد انہوں نے ترکیہ اور یونان کے دورے پر بھی جانا تھا۔

خیال رہے پاکستان میں وزیر کارجہ بلاول بھٹو نے جرمن وزیر خارجہ کا دفتر خارجہ میں خیر مقدم کیا تو اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔ نئی حکومت کے بعد یہ کسی اہم یورپی ملک کے وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں