بلوچستان کا بہادرسپوت فیصل بلوچ بنا کورہیڈکواٹرز کوئٹہ کا مہمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کوئٹہ میں جان کی پروا کیے بغیر ہزاروں جانوں کو بچانے والے فیصل بلوچ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تہنیتی شیلڈ اور نقد انعام دیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف اسٹاف 12 کور بریگیڈیئر عابد مظہر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر ٹرک ڈرائیور فیصل بلوچ کو کور ہیڈکواٹرز کوئٹہ مدعو کیا۔

پاک فوج کی جانب سے فیصل بلوچ کی بہاردی کے اعتراف میں اسے آرمی چیف کی جانب سے تہنیتی شیلڈ اور نقد انعام پیش کیا گیا۔

بریگیڈیئر عابد مظہر ڈرائیور عابد بلوچ کو شیلڈ دے رہے ہیں: فوٹو آئی ایس پی آر
بریگیڈیئر عابد مظہر ڈرائیور عابد بلوچ کو شیلڈ دے رہے ہیں: فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل بلوچ نے 7 جون کو کوئٹہ میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر قیمتی جانیں بچائی تھیں۔ فیصل بلوچ جلتا ہوا آئل ٹینکر 3 کلومیٹر تک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 7 جون کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا تھا۔

فیصل بلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ڈرائیور آگ لگے ٹینکر کو تیزی سے آبادی سے دور لیکر جا رہا ہے، جائے وقوعہ پر سڑک کی ایک جانب کھلے میدان میں بچے اور بڑے کرکٹ کھیل رہے تھے تو اسی روڈ پر دوسری طرف ٹریفک بھی روانی سے چل رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں