پاکستان ہیکروں نے بھارتی نیوز چینل پر قومی پرچم لہرا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت میں نجی ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات پر اچانک پاکستانی پرچم نمودار ہو گیا۔ اس موقع پر اسکرین پر لکھا ہوا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کیجئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو نشریات کے دوران بھارتی ٹی وی چینل پر نعت بھی چلنے لگی۔ ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکرین پر نیچے واضح کیا گیا ہے کہ اس ٹی وی چینل کی نشریات کو ٹیم ریوولیوشن پی کے کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔

وڈیو وائرل ہونے کے بعد Team Revolution PK ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا، جس پر دنیا بھر سے صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کے بعد دنیا بھر سے بھارتی حکومت کی مسلم دشمن پالیسی اور حکمراں جماعت کے رہنماؤں کے بیانات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں