اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صوبہ پنجاب، خیبر پختون خوا سمیت پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بھی محسوس کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو بعد از دوپہر آنے والے زلزلے کے جھٹکے ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، سوات، مالا کنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور مردان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعے کو آنے والے زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 218 کلومیٹر ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر بتایا گیا ہے۔

زلزلہ آتے ہی مختلف شہروں میں عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور کاروباری مراکز سے کھلے علاقوں میں نکل آئے۔ تادم تحریر زلزلے سے ہونے والے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں