پاکستان نے شرائط مکمل کر لی، گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان جائزے کے بعد ہوگا: فیٹف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے مطابق پاکستان نے تمام شرائط مکمل کر لی ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو نکالنے سے متعلق فیصلہ متوقع تھا لیکن پاکستان کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فیٹف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے کہا کہ پاکستان نے طے شدہ 34 اہداف حاصل کر لیے ہیں اور پاکستان کی کارکردگی کو رکن ملکوں نے سراہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے اہداف حاصل کیے اس لیے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں