اسلام آباد میں بھی بازار رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری

شادی ہالز رات 10 بجے، ریسٹورنٹ اور ہوٹلز رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے، اطلاق دو ماہ تک رہے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بازار رات 9 بجے تک بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹ اور ہوٹلز رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔ نوٹی فیکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا۔

گذشتہ روز وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لیے صوبہ بھر میں شاپنگ مالز، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کے تاجروں نے 9 بجے بازار بند کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے 8 جولائی کو شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ واپس دے معاشی قتل عام نہیں ہونے دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں