صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس کانسٹیبل جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دوکانسٹیبل جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس افسرعزیزجمالی نے بتایاکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر کے قریب مندرانی سکیورٹی پوسٹ پرموٹرسائیکل پرسوار مسلح حملہ آوروں نے پولیس افسروں پرفائرنگ کی ہے اور اس کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فوری طورپرکسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن مسلح بلوچ علاحدگی پسند معدنیات اور گیس کی دولت سے مالامال بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں اور وہ آئے دن سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں یا سرکاری تنصیبات کو اپنے حملوں میں نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں