وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں سی پی آر ٹریننگ کرانے کا فیصلہ

عالمی معیار کی ٹریننگ کو سکول نصاب میں شامل کیا جائے گا: سلمان صوفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں سی پی آر ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سربراہ سٹرٹیجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو گی۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سلمان صوفی کے مطابق جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو سکول نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہو گا۔ آئندہ ہفتے ملک گیر مہم کے حوالہ سے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں اور ملک گیر جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں