’’بغیر لائسنس ڈرائیور اب موٹر وے پر گاڑی نہیں چلا سکیں گے‘‘

خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کی گاڑیاں ٹول پلازے پر بند کر دی جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیشنل ہائے وے اور موٹر وے پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ مؤثر لائسنس کے بغیر موٹر وے پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کی گاڑیاں ٹول پلازے پر ضبط کر لی جائیں گی۔

اس امر کا اعلان نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور موٹر وے اہم فور کے سیکٹر کمانڈر چوہدری عطا محمد گجر نے این ایچ اے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایس ایس پی عطا محمد گجر کا کہنا تھا کہ ناتجربہ کار ڈرائیور موٹر وے پر مہلک حادثات کا باعث بنتے ہیں، اس لیے ہم نے تمام بیٹ کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بغیر لائسنس ڈرائیور موٹر وے پر گاڑی لے کر نہ آ سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں