عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے طبی بورڈ تشکیل
چھ ماہرین پر مشتمل بورڈ 23 جون کو قبر کشائی کرے گا
نامور ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے ان کا بعد از تدفین پوسٹ مارٹم انجام دینے کے لئے طبی ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کی موت کے گرد شکوک شبہات کو دور کرنے کے لئے بعد از تدفین میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ یہ بورڈ 23 جون کو مرحوم کی قبر کشائی کرے گا۔
اس بورڈ میں پولیس کے سرجیکل ماہرین، ڈاکٹر اور لیب ماہرین شامل ہیں۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کو 9 جون کو کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پا کر ملازمین نے اہل محلہ کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی تھی۔
موت کے فوری بعد عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوئے عدالت سے تدفین کی اجازت لے لی تھی۔
-
اینکر سے سیاست کا سفر تمام ہوا، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔ مقامی میڈیا نے ان کے ملازم جاوید کے حوالے سے ان موت کی ... پاكستان -
'مذہبی سکالر' عامر لیاقت فلم نگری میں قسمت آزمائیں گے
فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور اورنجی شعبے میں سب سے پہلے سیٹلائیٹ چینل کے مذہبی پروگرام 'عالم آن لائن' سے ... پاكستان