پاکستان: وزیراعظم کی افغانستان زلزلہ متاثرین کے لئے امداد بھیجنے کی ہدایت
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق ہنگامی امدادی سامان میں خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔
بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ''این ڈی ایم اے'' نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا ہے۔ وزیراعظم نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر امداد بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔"
-
افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1500ہو گئی: افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ
افغانستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے تصدیق کی ہے ملک مشرقی حصوں میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1500ہو گئی ہے جبکہ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کی افغانستان انسانی ٹرسٹ فنڈ کے لیے تین کروڑ ڈالر کی امداد
سعودی عرب نے افغانستان ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ کی معاونت کے لیے تین کروڑ ڈالرمالیت کی گرانٹ مہیا کی ہے۔افغانستان کا یہ انسانی ٹرسٹ فنڈ اسلامی تعاون تنظیم ... بين الاقوامى -
افغان لڑکیوں اور خواتین کے لیے میرا دل پھٹ رہا ہے:یو این ایلچی
جمعرات کو ایک الوداعی بیان میں افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خاتون ایلچی ڈیبورا لیونز نےکابل کے اقتدار پرطالبان کے قبضے کے بعد سے لڑکیوں اور خواتین ... بين الاقوامى