صدر پاکستان کی سبکدوش ترک سفیر سے الوداعی ملاقات
'پاکستان اور ترکیہ سماجی و مذہبی اقدار پر مبنی مثالی تعلقات کے حامل ہیں'
صدر مملکت عارف علوی نے ترکیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر احسان مصطفیٰ یرادکل سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے پاک-ترک باہمی تعلقات میں فروغ کے لئے سفیر کی ذاتی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارکباد دی۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ "پاکستان اور ترکیہ سماجی و مذہبی اقدار پر مبنی مثالی تعلقات کے حامل ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، دونوں قومیں مشترکہ سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار پر مبنی مثالی دوستانہ تعلقات کی حامل ہیں ، امید ہے کہ باہمی طور پر فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات مستقبل میں بھی مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔"
صدر مملکت نے تنازعہ جموں و کشمیر پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
-
صدرعارف علوی نے انتخابی اصلاحات،نیب آرڈی ننس میں ترامیم کے بل واپس بھیج دیے
دونوں بل عجلت میں منظورکیے گئے، پارلیمان اور اس کی متعلقہ کمیٹیوں کو دوبارہ تفصیلی غوروخوض کی ہدایت پاكستان -
صدرعارف علوی نے وزیراعظم عمران کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کردی
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کے روز آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت وزیر اعظم عمران خان کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے۔ایوان صدر کےسیکرٹریٹ ... پاكستان -
صدرعارف علوی کادوسری مرتبہ کووِڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت
پاکستان کے صدرعارف علوی دوسری مرتبہ کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں۔انھوں نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ان کا کروناوائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ... پاكستان