العربیہ خصوصی رپورٹ

ویڈیو: لاہور کا روایتی کھابہ داس کلچہ کیسے تیار ہوتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لاہور پاکستان کا اہم تاریخی اور ثقافتی مرکز ہے۔ عمارتوں سے لے کر یہاں کے کھابے آپ کو اس شہر کی عظیم تاریخ کا پتا دیتے ہیں۔

لاہور میں ملنے والے منفرد کھابوں میں ایک اہم ڈش داس کلچہ بھی ہے۔ داس کلچہ کی صدا جو کبھی اندرون لاہور کی گلیوں میں گونجا کرتی تھی، اب اسے بیچنے والے صرف چند ایک ہی رہ گئے ہیں۔

لاہور کے صدیوں پرانے روایتی ناشتے داس کلچہ اندرون لاہور کی پہچان ہے۔ آبادی بڑھنے اور نت نئی بستیاں آباد ہونے سے جہاں لاہور کا کلچر متاثر ہوا وہیں داس کلچہ بھی اب ماضی کا بھولا بسرا نشان بنتا جا رہا ہے۔

لاہور کا کلچر اندرون شہر لاہور سے نکل کر باقی لاہور میں پھیلا لیکن داس کلچہ صرف اندرون لاہور کا ہی ہو کر رہ گیا۔

داس کلچہ کی تیاری کیسے ہوتی ہے اور یہ لاہور میں ہی کیوں ملتا ہے؟ داس کلچہ بنانے کی ترکیب ایک راز ہے اور لاہور میں یہ صرف شاید چند ایک لوگ ہی جانتے ہیں۔

داس کلچہ ایک مخصوص آنچ پر پکایا جاتا ہے اور اس کی تیاری ایک صبر آزما مرحلہ ہے۔

اس منفرد کھابے کو چنے اور آلو کی بھجیا یا جنہیں لونچڑے کہا جاتا ہے، کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ داس کلچہ اور اس سے جڑی روایات اب معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔ اندرون لاہور میں بھی اب اس کو کھانے والے لوگ کم ہوتے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں