پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل باجوہ کے لیے آرڈر آف شاہ عبدالعزیز کا اعزاز

’’ایوارڈ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کا اعتراف ہے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز سے نوازا ہے جو مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے اتوار کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ’سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے‘ انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سنیچر کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات میں دفاع اور سکیورٹی اُمور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق، آرمی چیف نے محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہےاور مسلم اُمہ میں سعودی عرب کے اہم مقام کا اعتراف کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے ایئر ڈیفنس، انسدادِ دہشت گردی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

تقریب میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں