کرونا وائرس

کرونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، ملک بھر میں دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.85 فی صد پہنچ گئی جس پر ملک بھر میں سفر کے دوران ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےکرونا وائرس سے دو افراد کی اموات واقع ہوئی۔ اس دوران 382 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی جبکہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 87 پہنچ گئی۔ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک میں کرونا کے کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

کرونا کی مزید تفصیلات کے مطابق سندھ میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.17 فی صد رہی، خیبرپختونخوا میں 1.15 فی صد، پنجاب میں 1.17 فی صد اور آزاد کشمیر میں 2.94 فی صد رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں