شہری ہوابازی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کر دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 30 ہزار روپے کی کمی کر دی، پینشن میں کمی ای جی 7 کے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی ہوئی ہے۔

سی اے اے کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پینشن میں کمی کا فیصلہ سی اے اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 25 مارچ کو اپنے 191 ویں اجلاس میں کیا۔

مقامی میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق سی اے اے بورڈ نے پینشن میں کمی ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضی کی تجویز پر کی ہے، پینشن کٹوتی سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر محمد نواز خان نے پینشن میں کمی کا پہلا نوٹیفیکیشن 20 جون کو جاری کیا پھر اسے منسوخ کر کے دوسرا نوٹیفیکیشن 25 جون کو جاری کیا اور اس میں کہا گیا کہ پینشن میں کٹوتی کا اطلاق پرانی تاریخ میں مارچ 2022 سے ہوگا۔

نئے نوٹیفیکیشن کے بعد ریٹائرڈ افسران کی پینشن میں 30 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، سی اے اے کے ریٹائرڈ افسر اور ایوی ایشن لاء کے ماہر عبید عباسی کے مطابق قانون کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی نہیں کی جا سکتی، جبکہ پینشن میں کٹوتی پچھلی تاریخ سے کرنا بھی غیر قانونی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی نہیں کی جا رہی، پینشن میں کٹوتی کے دستاویزی ثبوت کے باوجود بھی ترجمان سی اے اے نے پینشن میں کٹوتی نہ ہونے پر اصرار کیا۔

دوسری جانب ہونے والے ریٹائرڈ افسران نے پینشن میں کٹوتی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں