پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید 10 جولائی کو ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے ملک بھر میں کہیں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔

ذوالحجہ 1443 ہجری کے چاند کی تلاش کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی جبکہ دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

کراچی میں اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی، جس میں کمیٹی اراکین، معاونت کے لیے تکنیکی ماہرین ، محکمہ موسمیات کے حکام سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

ملک بھر کے کسی بھی حصے سے مرکزی اور زونل کمیٹیوں کو چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول نہ ہوئیں، مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کر کے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

مولانا عبدالخبیر نے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا کل تیس ذالقعدہ ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہوگی۔

مرکزی اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک تھے۔

قبل ازیں سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے پیش گوئی کی تھی کہ ہلال کی رویت صرف اُس وقت ہوتی ہے جب اُس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت 19 گھنٹوں سے زائد ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں