قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ سے شروع ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ قومی خواتین اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ 10 روز تک جاری رہے گا۔

تربیتی کیمپ کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سیشنز کے علاوہ سینیریو بیس پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل کراچی سے تعلق رکھنے والی خواتین کرکٹرز نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی چار روزہ تربیتی کیمپ کے دوران نیٹ سیشنز میں شرکت کی تھی۔ اس کیمپ میں فاطمہ ثناء، ایمن انور، کائنات امتیاز، منیبہ صدیقی اور عمیمہ سہیل نے شرکت کی۔ اس دوران کھلاڑیوں کو باؤلنگ کوچ سلیم جعفر کی خدمات بھی حاصل تھیں۔

قومی خواتین اسکواڈ 12 جولائی کو بذریعہ دبئی بیلفاسٹ روانہ ہوگا، جہاں سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم روانہ ہوجائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں