.

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 424 پوائنٹس کا اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی اضافے کرجحان رہا اور تجزیہ کاروں نے تیزی کے رجحان کی وجہ روپے کی تیزی سے بحالی اور عالمی ایکویٹی میں اضافے کو قرار دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 10:44 بجے 423.99 پوائنٹس یا 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ 41,492.86 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے کہا کہ عالمی ایکویٹی میں اضافے اور روپے کی قدر میں تیزی سے بہتری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے آمدنی کے سیزن میں تیزی کا رجحان جاری رکھا۔

ان کے ان خیال کو انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے تحقیق کے سربراہ رضا جعفری نے شیئر کیا جنہوں نے کہا کہ روپے کی بحالی اسٹاک مارکیٹ میں بہتر جذبات کو فروغ دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعدادوشمار پریشان کن سطح پر ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، وہ سرمایہ کار جو گزشتہ چند مہینوں میں دلچسپی کھو چکے تھے اب واپس چکر لگا رہے ہیں۔

گزشتہ روز مقامی کرنسی میں 9.59 روپے کا اضافہ ہوا جو لکئی ہفتوں سے جاری سیاسی اور اقتصادی بحران کے بعد کئی دہائیوں میں ایک دن میں روپے کی قدر میں سب سے بڑا اضافہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں