کرونا وائرس، مزید 2 اموات، 750 نئے کیسز رپورٹ
164 مریضوں کی حالت تشویشناک، مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد رہی
مہلک عالمی وبا کرونا کے باعث ملک بھر میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں750نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیس ہزار آٹھ سو چون ٹیسٹ کئے گئے۔
COVID-19 Statistics 05 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 5, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,854
Positive Cases: 750
Positivity %: 3.60%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 164
سات سو پچاس نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 164 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔