روپیہ ڈالر کے مقابلے میں روز بروز مستحکم، انٹربینک میں 215٫5 پر تجارت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری، چین کے قرضے کی ادائیگی میں مزید ایک سال کے التوا اور آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط ملنے کی امید پر پاکستانی کرنسی دن بہ دن مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 88 پیسے سستا ہو کر 217 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر 3 روپے 38 پیسے کمی کے بعد 215.50 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے سستا ہوکر 213 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران گراوٹ کے ساتھ 28 جولائی کو روپیہ ڈالر کے مقابلے اپنی کم ترین سطح پر آ گیا تھا اور 239 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا جب کہ روپے کی قدر میں بحالی کا حالیہ سلسہ جمعے کے روز سے شروع ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں