کرونا سے مزید 11 اموات، 624 نئے کیسز رپورٹ

142افراد کی حالت تشویشناک، مثبت کیسز کی شرح 3.83 فیصد ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان بھر میں مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے 11 مزید اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 624 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران16 ہزار 299 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.83 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 142 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں وبا کے آغاز سے اب تک 15 لاکھ 61 ہزار 579 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ فی الوقت 9 ہزار 256 کیسز ایکٹو ہیں۔ کرونا سے اب تک 30 ہزار 520 اموات واقع ہو چکی ہیں اور کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 803 ہے۔

پاکستان میں کرونا اعداد و شمار۔ [کووڈ پورٹل حکومت پاکستان]
پاکستان میں کرونا اعداد و شمار۔ [کووڈ پورٹل حکومت پاکستان]
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں