سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو علاحدہ علاحدہ پیغامات میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

دونوں رہنمائوں نے جشن آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر صدر پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور پاکستانی عوام اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی سفارتخانے کا محبت بھرا پیغام

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں موجود سعودی عرب کے سفارتخانے نے اپنے سوشل میڈیا پر پاکستان میں مقیم سعودیوں کی جانب سے پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام نشر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں