سٹیٹ بینک نے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں بانی پاکستان محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

سٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان میں اہم خدمات انجام دینے کی اعتراف میں دی گئی ہیں جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپے کا یادگاری نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کیلئے جاری ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں