گوگل کی جشنِ آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کی آزادی کے جشن الماسی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنے انداز میں پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کر دی۔

جہاں پاکستان میں 75 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے وہیں گوگل نے اپنے ڈوڈل پر پاکستانی پرچم اور کراچی میں واقع فریئر ہال کی تصویر سجا کر پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اس گوگل ڈوڈل پر کلک کرتے ہی سیکڑوں پاکستانی پرچم کے رنگ کی سبز و سفید جھنڈیوں کی بارش ہوتی نظر آتی ہے۔ واضح رہے کہ2011 سے یومِ آزادی کے موقع پر گوگل ہر سال نیا ڈوڈل پیش کر کے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کرتا آ رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں