سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: وزیر اعظم آفس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

معاصر ویب گاہ انڈیپنڈینٹ اردو نے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی قوم کو 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان کی ’ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ’دونوں ممالک کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔‘

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کے اپریل 2022 کے دورے کے دوران لیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں