ملتان سکھر موٹروے پر سلیپر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 20 مسافر زندہ جل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنوبی پنجاب کے میں موٹروے ایم فائیو ضلع بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔

آخری اطلاعات تک حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔

Advertisement

موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔

آئل ٹینکر اور بس تصادم کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے این ایچ ایم پی کے افسران دیگر ریسکیو ایجنسیوں کے ہمراہ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
آئل ٹینکر اور بس تصادم کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے این ایچ ایم پی کے افسران دیگر ریسکیو ایجنسیوں کے ہمراہ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھی۔ آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ایمرجنسی کراسسز سنٹر بنا دیا ہے۔ ہنگامی کارروائی کے دوران ڈی آئی جی شاہد جواد موقع پر موجود تھے۔ موٹروے پولیس نے جلتی بس 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا، پولیس نے لاشیں اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔

لاہور سے رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔

کمپنی ذرائع کے مطابق بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔ جن میں سے دو مسافروں نے حیدر آباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں