صدر پاکستان نے سٹیٹ بینک کے نئے گورنر کا تقرر کر دیا

نئے گورنر جمیل احمد پانچ سال کے لئے اس عہدے پر ذمہ داریاں ادا کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کو پانچ سال کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی فنانس ڈویژن نے جمعہ کے روز نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ایوان صدر کے ٹوئٹر اکائونٹ کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48، ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11،اے،ایک، کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

واضح رہے کہ رضا باقر کی مئی 2022 میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں