کرونا،مزید 3مریض جاں بحق ،16نئے کیسز رپورٹ

152مریضوں کی حالت تشویشناک،مثبت کیسز کی شرح 2.48فیصد رہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مہلک عالمی وبا کرونا کے باعث ملک بھر میں مزید 3مریض انتقال کرگئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 416نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے 3 مریض انتقال کرگئے ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے 16 ہزار764ٹیسٹ کئے گئے جس میں 416کیسز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.48فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے مزید کہنا ہے کہ کرونا سے متاثر 152افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں