توہین عدالت کیس، عمران خان ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائی کورٹ طلب؛ شوکاز نوٹس جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو جلسے کے دوران دھمکانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس کے جواب کے لئے چیرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں 31 اگست کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ بینچ کی سربراہی جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ بقیہ دو ججز میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

سربراہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تمھیں دیکھ لیں گے اور تمھارے خلاف کارروائی کریں گے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں