وزیر اعظم شہباز کی امیر قطر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق دیوان امیری آمد پرامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوحا میں قطری ہم منصب اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے درمیان روابط پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم منگل کو سرکاری دورے پر دوحا پہنچے، ان کے ہمراہ کابینہ کے سینئر ارکان بھی تھے۔ وزیر اعظم نے توانائی کے شعبے بشمول قابل تجدید ذرائع، انفراسٹرکچر، نقل و حمل، زراعت اور لائیو سٹاک اور سیاحت میں قطر کے ساتھ تعلقات کو گہرا اور متنوع بنانے میں حکومت پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں