تباہ کن سیلاب میں انسانی جانوں کا ضیاع؛سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ اظہارِیک جہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مون سون کی تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے بعد پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔اس سیلاب کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری ٹویٹراکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’سعودی عرب اس تکلیف دہ آفت کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کے اہل خانہ اورحکومت پاکستان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتا ہے۔وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتا افراد کے زندہ بازیاب ہونے کے بارے میں دعاگو ہے‘‘۔

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے جون سے اب تک پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1033 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق رواں سال سیلاب سے ملک کے مختلف علاقوں میں تین کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔کئی بستیوں کی بستیاں سیلاب کی نذر ہوگئی ہیں اورقریباً دس لاکھ مکانات مکمل تباہ یا بری طرح متاثرہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں