پوپ فرانسیس کی عالمی برادری سے سیلاب زدہ پاکستان کوامداد مہیّا کرنے کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اتوار کے روزعالمی برادری سے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں۔

پوپ فرانسیس نے پاکستان کے ساتھ ’’فوری اور فیاضانہ بین الاقوامی یک جہتی‘‘ کی اپیل کی ہے اور کہا کہ وہ متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔

انھوں نے یہ بیان اٹلی کے وسطی شہرلاعقیلا کے دورے کے موقع پر جاری کیا ہے۔یہ شہر 2009 میں زلزلے سے متاثر ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

85سالہ پوپ نے لاعقیلا کے پرعُزم اور پُروقار لوگوں کی تعریف کی۔

پوپ فرانسیس اس دورے کے موقع پر وہیل چیئر پر تھے اوروہ آج سہ پہر ویٹی کن واپس آنے والے تھے۔وہ پیر اور منگل کو دنیا بھر کے کارڈینلز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کریں گے اوران سے کیتھولک چرچ کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں