پاکستان کو قرض کی فراہمی پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بین الاقوامی مالیاتی ادارے 'انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ' ( آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط کی فراہمی پرغورکیا جائے گا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد پاکستان کو قرض فراہم کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے قرض فراہم کرنے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طورپر ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو پروگرام کی مدت میں ایک سال کے اضافے اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالراضافے کی درخواست دے رکھی ہے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سعودی عرب کے قرض کا کوٹہ بھی پاکستان کو دئیے جانے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں