اقوام متحدہ کی پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 16 کروڑڈالرکی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ اوراسلام آباد منگل کو پاکستان میں سیلاب زدگان کی ہنگامی امداد کے لیے عطیہ دہندہ ممالک اور اداروں سے 16 کروڑ ڈالر کی باضابطہ اپیل کررہے ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جون سے اب تک موسمی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 1100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم مہلوکین کی حتمی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔اس سال آنے والے سیلاب سے تین کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔اس طرح ہر سات میں سے ایک پاکستانی اس وقت سیلاب سے متاثرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے پیرکو پریس بریفنگ میں کہا کہ مزید جاری بارش کے ساتھ صورت حال اور بھی ابترہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم (پاکستانی) حکومت کے ساتھ مل کر فوری امدادی سرگرمیوں کے لیے 16 کروڑڈالر کی اپیل کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اس درخواست کا باضابطہ آغاز(آج) منگل سے کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ نے سیلاب زدگان کے لیے خوراک، پانی، طبی سامان اور پناہ گاہوں جیسی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موجودہ پروگراموں اور وسائل کا رُخ موڑنے سمیت قریباً 70 لاکھ ڈالر پہلے ہی جاری کردیے ہیں۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ایمرجنسی رسپانس فنڈ کی جانب سے اضافی 30 لاکھ ڈالر امدادی سرگرمیوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں