اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جمعہ کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

انتونیو گوتیریس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور وزیراعظم سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس جمعہ کو 2 روزہ دورے پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پاکستان پہنچیں گے۔

سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتیریس اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کے دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یو این سربراہ نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کریں گے، سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔

حالیہ مون سون کی بارشوں اور گرمی کی شدت سے گلیشیر پگھلنے کے سبب پاکستان کا تقریباً ایک تہائ حصہ زیر آب آگیا تھا جس کے سبب 1343 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ وبائی امراض کے سبب مزید اموات کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کی 3 کروڑ 30 لاکھ کے قریب آبادی متاثر ہوئی ہے۔ جبکہ ہزاروں گھر اور لاکھوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آ گئی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بارشوں سے پاکستانی معیشت کو تقریباً دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں