یو این سکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس پاکستان پہنچ گئے، عالمی برادری سے مدد کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئےہیں۔

یو این سکریٹری جنرل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جو امداد آئے گی شفاف طریقے سے خرچ ہوگی۔

بعد ازاں دونوں کو نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) میں سیلاب اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

انتونیو گوتیریس نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، میں نے سیلاب متاثرین کو دیکھا ہے ان کے گھر ،فصلیں سب تباہ ہوگئے ہیں، متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے ملکر کام کر رہے ہیں،جو قابل تحسین ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی بحالی اور سرمایہ کاری میں حصہ لینا چاہیے، میں عالمی برادری کو پیغام دے رہا ہوں پاکستان اس وقت مشکل میں ہے آگے بڑھیں اور مدد کریں ، اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں