پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا طیارہ حادثے سےبچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان چکلالہ سے خصوصی طیارے پر گجرانوالہ جلسے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اڑان کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے بحفاطت طیارہ اتار لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان گجرانوالہ جلسے کے لیے بائے روڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج گوجرانوالہ جلسہ میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک کے مختلف مقامات پر کارکنان اور عوام کو باہر نکلنے کی کال دے رکھی ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام کو اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 35 مقامات پر جمع ہونے کی کال دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں