سعودی عرب کی سیلاب زدگان کے لئے امداد کا پہلا طیارہ کراچی پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد لے کر پہلا سعودی طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر پہنچ گیا۔

منگل کی شب پہلی پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی جہاں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، سعودی قونصل جنرل بندر بن فہد، صوبائی وزیر سعید غنی اور این ڈی ایم اے کے ذمہ داران سمیت دیگر پاکستانی حکام موجود تھے۔

طیارے پر 90 ٹن غذائی اشیا، دوائیں اور خیمے موجود ہیں۔ اس سے 9500 سے زیادہ سیلاب متاثرین کو فائدہ ہوگا۔

شاہ سلمان انسانی امداد مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے سوموار کو ایک نیوز کانفرنس میں خادمِ حرمین شریفین کی جانب سے پاکستانی عوام کی امداد کے لیے قومی مہم شروع کرنے کی ہدایات کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کا مرکز ایک قابل اعتماد قومی ریلیف پلیٹ فارم ہے۔ وہ پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو امداد مہیا کرتا چلا آرہا ہے۔

اس موقع پر شاہی دیوان کے مُشیر الشیخ عبداللہ المطلق نے کہا کہ مرکز امدادی سرگرمیوں میں دائیں بازو کی مانند ہے۔ انھوں نے مخیّر حضرات پر زور دیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں کی مدد کےلیے آگے بڑھیں۔ ان کے ساتھ ہم ایک عقیدے اور روادار اسلامی شریعت کے گہرے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔

شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی ویب سائٹ پر اب تک تقریبا نو ہزار افراد پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے قریبا 75 لاکھ سعودی ریال کے عطیات دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں