کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش

بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے جن میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کراچی میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا ناظم کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا ہے۔ جناح اسپتال کے شعبہ گائنی کی ڈاکٹر عائشہ وارث نے بچوں کی زچگی کی۔

ڈاکٹر عائشہ وارث کا کہنا ہے کہ بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش اتوار کی رات ہوئی، 25 سالہ خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جناح اسپتال کی مریضہ تھیں اور جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں چیک کے لیے آتی تھیں۔ گزشتہ رات خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور پانچ بچے زندہ ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے ہیں، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔

بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کر دیا ہے جہاں بچوں کو انکوبیوٹر میں رکھا گیا ہے۔

خاتون حنا نظام جڑواں بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں جڑواں بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے اور جناح اسپتال خصوصا ڈاکٹر عائشہ وارث کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عائشہ نے بہت اچھے سے ان کا کیس ہینڈل کیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں، اللہ ان کو بہت ترقی دے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں