وزیراعظم پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پراسلام آباد سے ازبکستان پہنچ گئے ہیں ۔

سمر قند انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال ان کے ازبک ہم منصب عبداللہ اریپوف نے کیا۔ اس دورے میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل و دیگر بھی ہمراہ ہیں۔

ازبکستان دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یویف سے علاحدہ علاحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف اجلاس کی سائیڈ لائن پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں