پاکستانی ایف-16 طیاروں کی مرمت کیلئے واشنگٹن کے مجوزہ پیکیج پر بھارتی تشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارت نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو فروخت کردہ ایف-16طیاروں کی مرمت کے لیے معاونت فراہم کرنے کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے مذکورہ پیش رفت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے ایف-16 فضائی بیڑے کے لیے امدادی پیکج فراہم کرنے کے حالیہ امریکی فیصلے پر بھارت کی تشویش سے آگاہ کرتا ہوں۔

انہوں نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ 'پرتپاک اور نتیجہ خیز' ٹیلی فون گفتگو کے بعد ٹوئٹر پر یہ بیان دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالر تک کے معاہدے میں پاکستان کو پائیداری اور متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی تھی جس کی اصل کنٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن ہے۔

اس ضمن میں دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ اپنی دیرینہ پالیسی کے طور پر واشنگٹن 'امریکی نژاد پلیٹ فارمز کے لیے لائف سائیکل مینٹیننس اور پائیداری پیکجز' فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ فضائی بیڑا پاکستان کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف مستقل کارروائی کرے گا۔

ان کے اس بیان میں بھارت کے اٹھائے گئے کچھ سوالات کا جواب دیا گیا کہ ایف-16 طیاروں سے پاکستان کی فضائی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی، جو کہ نئی دہلی کے مفادات کے خلاف ہے۔

تاہم امریکی عہدیدار نے واضح کیا کہ نئے پروگرام کا مقصد صرف دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی طاقت کو بڑھانا ہے اور اسے پاکستان اور بھارت کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

اس کے باوجود اس ردعمل نے نئی دہلی کو مطمئن نہیں کیا، جو ابھی تک اس فیصلے کے بارے میں فکر مند ہے اور بھارتی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں